پاکستانی فلم پروڈیوسر ثاقب ملک نے لالی ووڈ اداکارہ میرا کی زندگی پر فلم بنانے کے تردید کردی

ہفتہ مئی 20:36

پاکستانی فلم پروڈیوسر ثاقب ملک نے لالی ووڈ اداکارہ میرا کی زندگی پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستانی فلم پروڈیوسر ثاقب ملک نے لالی ووڈ اداکارہ میرا کی زندگی پر فلم بنانے کے تردید کردی ہے انہوں نے کہا کہ وہ آج کل ایک نجی ٹی وی کے چلنے والے شوکی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس کا نام ’’کافی ودمیرا‘‘ہے اور اس کیلئے وہ آج کل مختلف چیزیں اکھٹی کررہے ہیںگزشتہ روز خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ وہ میرا کی ذاتی زندگی پر ایک فلم بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ فلم ضرور بنا رہے ہیں لیکن اس میں صرف میرا ہی نہیں بلکہ دیگر اداکار بھی شامل ہیں اور آج کل ہم سب لوگ اس فلم کے سکرپٹ پر کام کررہے ہیں اور اس فلم کے بارے میں عنقریب میں ایک پریس کانفرنس کر کے اس کی ساری تفصیلات بتائوں گا کیونکہ ابھی فلم کی کاسٹ سمیت دیگر سبجیکٹ پر کام ہو رہا ہے اس لئے میں ابھی اس فلم کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔

متعلقہ عنوان :