پنجاب بھر میں 546 برف خانوںکی چیکنگ،زنگ آلود بلاکس کے استعمال،

آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر37سیل ناقص انتظامات پر 67 برف خانوں کو بھاری جرمانے، فوڈ اتھارٹی چیکنگ مہم کے بعد 232 برف خانوں میں آر او فلٹرز نصب ملتان میں 4سویٹ ہائوسز3آئس فیکٹریز2سوڈا واٹر فیکٹریز ،سیفٹی کٹس نہ پہنے پر2فوڈ پوائنٹس سیل گوجرانوالہ میںقوانین کی خلاف ورزی پر 3سوڈاواٹر، اچار فیکٹری،گرائنڈنگ یونٹ ،پان شاپ،3معروف سویٹس پوائنٹس سیل ْ سرگودھامیں حشرات کی بھرمار اور قوانین کی خلاف ورزی پر11فوڈ پوائنٹس کو1لاکھ 19ہزارکے جرمانے

ہفتہ 5 مئی 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں معیاری برف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیی546 برف خانوںکی چیکنگ،زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر37سیل جبکہ ناقص انتظامات پر 67 برف خانوں کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میںمعیاری برف کی یقینی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے کاروائیاں کرتے ہوئی546 برف خانوںکی چیکنگ کی۔

زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے ،سپیشل شوز کا استعمال نہ کرنے پرپر لاہور زون میں 21، راولپنڈی زون میں 7، ملتان زون میں9 برف خانوں کوسیل کردیا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات،سانجوں کو بروقت تبدیل نہ کرنے پر67 کو بھاری جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی چیکنگ مہم کے بعد سے اب تک 232 برف خانوں میں آر او فلٹرز لگ چکے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ آر او فلٹر نہ ہونے سے برف کی تیاری میں آلودہ، مضر صحت پانی استعمال ہوتا ہے جو کہ جگر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام برف خانوں میں آر او فلٹرز لگوانے کا ہدف مقرر کردیاگیاہے۔جس پر مکمل عمل درآمد کے لیے آپریشن ٹیمیں برف خانوں کی ہفتہ وار جبکہ خصوصی واٹر سیفٹی ٹیمیں ماہانہ باقاعدہ چیکینگ کر رہی ہیں۔

گرمیوں کے سیزن میں برف کی زیادہ پیدوار جاری رہتی ہے جس کے لیے چیکنگ شیڈول یہی رہے گا۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سکرین، کیمیکل، مصنوئی فلیورزا ستعمال کرنے پر4سویٹ ہائوسز،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر3آئس فیکٹریزسیل جبکہ ناقص بو تلوں،مضر صحت اجزاء کے استعمال پر2سوڈا واٹر فیکٹریزاورسیفٹی کٹس نہ پہنے پر2فوڈ پوائنٹس سر بمہرکر دیے۔

۔ متعددفوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ99ہزار کے جرمانے عائدکیے۔جبکہ 220کلو خراب شیرا،80حشرات زدہ مٹھائی، 600 پیکٹس خراب جوس،1040ساشے گٹکا، ملاوٹی مرچیں، کاربونیٹڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے نا قص انتظامات ، غیر معیاری اور زائد المعیاد خوراک مہیا کرنے پر 2فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔

جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنی17 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 88ہزارکے جرمانے عائد کیے۔ بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے 110 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے ناقص پانی، زنگ آلود بوتلیںاستعمال کرنے پر 3سوڈاواٹر،مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر اچار فیکٹری،گرائنڈنگ یونٹ سیل جبکہ گٹکافروخت کرنے پر پان شاپ،کیمیکل،مصنوئی فلیورز کے استعمال پر 3معروف سویٹس پوائنٹس سربمہرکر دیے۔

صفائی کے ناقص انتظامات، زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اورحشرات کی بھر مار پر 16فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 73ہزار کے جرمانے عائد کئے۔بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میںکاروائیاں کرتے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 11فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 19ہزار کے جرمانے عائد کر دیئے۔