راولپنڈی،ندیم اسلم چوہدری کی انٹرمیڈیٹ امتحانات2018 میں بوٹی مافیا سے نمٹنے کے لئے جامع پلان کی منظوری

کمشنرراولپنڈی ڈویژن وچیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی افسران کو بوٹی مافیا سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

ہفتہ 5 مئی 2018 21:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) کمشنرراولپنڈی ڈویژن وچیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان2018 میں بوٹی مافیا سے نمٹنے کے لئے جامع پلان کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری گزشتہ روزاعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی اجلاس میںآر پی اوراولپنڈی کے علاوہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، ڈی پی اوز ، امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ، سیکریٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر، کنٹرولر امتحانات عابد کھرل، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، چاروں اضلاع کے چیف ایگزیکٹوافسران، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز نے شرکت کی کمشنرنے وڈیو لنک کے ذریعے اٹک، چکوال اور جہلم کے افسران کو ہدایت کی کہ بوٹی مافیا سے سختی سے نمٹا جائے مالی اور انسانی وسائل بروئے کار لا کر جنگی بنیادوں پر بروقت اور شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ موبائل انسپکٹر الاٹ شدہ امتحانی مرکز اور بنک میں مقررہ وقت پر اپنی حاضری یقینی بنائیں اور اسی طرح ڈسٹری بیوٹر انسپکٹر بروقت بنک میں پہنچیں اور ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں تمام سی ای اوز ایجوکیشن اپنے متعلقہ اضلاع کے امتحانی مراکز میں کلوز سرکٹ کیمروں کو چیک کریں اور اس چیز کو بھی یقین دہانی کر لیں کہ تمام کیمرے فنکشنل ہیں اور تمام ریذیڈنٹ انسپکٹر صبح 8:25پر اور دن1:25 پر کیمرے کے سامنے سوالیہ پرچے کے لفافے کھلوائے اور امتحان سے قبل ہی تمام امتحانی عملے اور امیدواران سے موبائل فون اپنی تحویل میں لے کسی کو بھی موبائل فون کمرہٴ امتحان میں لے جانے کی اجازت نہ دی جائے اگر کوئی بھی پیپر کوآئوٹ،ہیک یا واٹس ایپ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کروا کر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور اس کے برخاستی کے احکامات جاری کئے جائیں گے تمام سپروائزری سٹاف کی لسٹیں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اورسی ای اوز کو فراہم کر دی گئی ہیں اور وہ شام 6:00 بجے تک بورڈ آفس کو مطلع کریں گے کہ تمام امتحانی مراکز میں تمام عملہ اپنے تعلیمی اداروں سے فارغ ہو کر امتحانی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے اگر کسی امتحانی عملے نے اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دی تو اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی کیونکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے لیٹر نمبرSO(Boards)13-2/2018-HSSC(A) کے تحت امتحانی ڈیوٹی دینا لازم قرار دے دیا گیا ہے تمام امتحانی مراکز میں پولیس گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں اور پولیس نے Contigent Plan بھی تشکیل دے دیا ہے اور حساس امتحانی مراکز میں 2 سے زائد گارڈز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیںانہوں نے کہا کہ تمام امتحانی معاملات کی نگرانی پروفیسر غلام محمد جھگڑ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018 کی خفیہ نگرانی بھی کی جاری ہے جس کیلئے سپیشل برانچ اور ایجنسیز کی خدمات حاصل کی گئی ہیںطلبائو طالبات کی سہولت اور شکایات کے ازالہ کیلئے ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں اور مرکزی کنٹرول روم بورڈ آفس میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام سی اوز اورڈی ای اوز روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کی رپورٹ بورڈ آفس کو ارسال کریں گے اور ان رپورٹس کی روشنی میں مزید انتظام اور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔