تاندلیانوالہ ، تیز رفتاری کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات2افراد جاں بحق،3 خواتین سمیت10 افراد شدید زخمی

ہفتہ 5 مئی 2018 21:35

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) تیز رفتاری کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات2افراد جاں بحق3 خواتین سمیت10 افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تیز رفتاری کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات پیش آے پہلے حادثہ میںعابد حسین اپنی بیوی کے ہمراہ ساہیوال جا رہا تھا تاندلیانوالہ میں 420 گ ب کے قریب ستیانہ روڑ پر حادثہ کا شکار ہوگیا تیز رفتار ٹرالر کی گاڑی کو ٹکر سے 45سالہ عابد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بیوی شاہدہ عابد شدید زخمی ہوگئی عینی شاہدین کے مطابق عابد حسین حادثے کے وقت تشویشناک حالت میں تھا ریسکیو تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ابتداہی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دوسرے میں تھانہ ماموکانجن کے علاقہ 494 گ ب کا رہائشی محمد لطیف ولد شمیر گندم فروخت کرنے کے لیے مقامی فوڈسنٹر آیا گندم کی گاڑیوں کی لمبی قطاروں اور اپنی باری کے انتظار میںاپنی ہیں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے سو گیا کچھ وقت گزرنے کے بعد گاڑیاں آگے ہوگی جگہ خالی دیکھ کر ڈرائیوندیم نے محمد لطیف کی ٹریکٹر ٹرالی کو آگے کرنے کی کوشش کی نیچے سویا ہوا محمد لطیف ٹائروں کی نیچے کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا. جاں بحق شخص چار بچوں کا باپ تھا تھانہ ماموکانجن نے لطیف کے والد کی درخواست پر ندیم پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے اور رکشہ موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں مختلف مقامات پر حادثات میں رہاض ،نصیر احمد،عاشق حسین، عتیق شاہ ،زینب ،رضیہ ،علی ، وغیرہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپراپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا گیا۔