مریدکے،کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر لیا

نصف درجن سے زائد شوز سٹور، اسٹیٹ ایجنسی سمیت دیگر دکانوں کے تالے توڑ کر تی30 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار

ہفتہ 5 مئی 2018 21:55

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر لیا اور نصف درجن سے زائد شوز سٹور، اسٹیٹ ایجنسی سمیت دیگر دکانوں کے تالے توڑ کر تیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سکیورٹی گارڈ کو کھوڑی کے قریب ویرانے میں پھینک دیا گیا۔ پولیس نے سنگین وارداتوں سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

جرائم پر قابو پانے کے لیے تعینات کیا جانے والا ایس ایچ او تھانہ سٹی بری طرح ناکام ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کار میں سوار چار چوروں نے رات کے وقت جی ٹی روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے کے ارد گرد قائم معروف انگلش شوز سٹور،ا نگلش گارمنٹس، بروگا شوز، برانڈ ہاؤس، سٹی اسٹیٹ گارڈن سمیت نصف درجن سے زائد سٹوروں کے تالے توڑ کر ہر سٹور سے تین سے پانچ لاکھ روپے تک کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا اور دکانوں کے اندر لگے سی سی ٹی کیمروں کے ڈی وی آرز بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

چوروںنے خود کو مقامی ایس ایچ او اور اس کے اہلکار ظاہر کرکے اپنے پاس بلایا اور منہ پر کپڑا ڈال کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر گاڑی کی ڈگی میں قید کر کے اغوا کر لیا اور جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ تاجروں کے مطابق دو ہفتے قبل انگلش شوز سٹور پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے جبکہ اسی علاقہ میں سٹی اسٹیٹ پر واردات کرکی7لاکھ روپے لوٹ لیے گئے مگر پولیس تاحال کسی ایک واردات کا بھی سراغ نہیں لگا سکی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈکیتی کی ایک واردات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کو فوری لائن حاضرکرکے سلیم اختر نیاز کو ایس ایچ او تعینات کیا تھا جن کی تعیناتی کے بعد شہر میں تین سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کے بہیمانہ قتل سمیت پچاس لاکھ سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ شہریوںنے ڈی آئی جی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سٹی میں با صلاحیت ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔۔