قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے (آج) ہوں گے

اتوار 6 مئی 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ کے مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے (آج) پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیاتی شعیب احمد صدیقی ہونگے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ فائنل میچوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے، مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں، خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں، فائنل مقابلوں کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔