دوسرے ممالک کیساتھ جوائنٹ ونچر کرنے کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا ‘ ثناء

فلم انڈسٹری کے لوگ حکومتی مراعات سے استفادہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں ‘ انٹر ویو

اتوار 6 مئی 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ ہمیں مخصوص دائر ے سے باہر نکلنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا، بہت سے ممالک جوائنٹ ونچر کے ذریعے کامیابی حاصل کر چکے ہیں لہٰذا ہمیں بھی اس کا تجربے کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں اچھے اسکرپٹس کی حامل فلمیں بن رہی ہیں ہمیں چاہیے کہ ان فلموں کو دوسرے ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

ثناء نے کہا کہ ایران ، ترکی سمیت بہت سے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچر کر کے فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ یہ وہ اقدامات ہیں جس کیلئے وزارت ثقافت کو آگے آنا ہوگا اور فلم انڈسٹری کے لوگوں کی مدد کرنا ہو گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے فلم انڈسٹری کے لئے مراعات کا اعلان کیا گیا ہے جن سے استفادہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔