رنبیر کپور کی صاف گوئی اور سادگی انہیں نمایاں کرتی ہے، عالیہ بھٹ

اتوار 6 مئی 2018 13:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور کی صاف گوئی اور سادگی انہیں نمایاں کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کیمسٹری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی سے قبل رنبیر کپور کو جاننا شروع کیا، وہ بہت اچھے انسان ہیں اور ان کی صاف گوئی اور سادگی انہیں نمایاں کرتی ہے، ان میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جسے ناپسند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور رنبیر کپور میں کچھ عجیب اور انوکھی چیزیں مشترک ہیں مثال کے طور پر جیسے رنبیر کپور کی نمبر 8سے جذباتی وابستگی ہے، میں بھی کرتی ہوں اور یہ باتیں ہم نے فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی عکسبندی کے دوران معلوم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور کا برج لبرا ہے اور میں پائسز (حوت) ہوں جو ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہوتے ہیں لیکن جب فلم کے سیٹ پر ہم ملتے ہیں تو ایک جیسے ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :