ٹیکسلا ،ْ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور 3 بچیوں کو بے دردی سے قتل کردیا

قتل ہونے والوں کی شناخت صدف اختر زوجہ شفاقت زمان، 9 سالہ ایمان شہزادی، 7 سالہ زرقہ اور 5 سالہ زینب کے نام سے ہوئی واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قاتلوں کے خلاف کارروائی میں مزید مدد ملے گی ،ْپولیس

اتوار 6 مئی 2018 14:20

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) خان پور کے علاقے بانڈی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور 3 بچیوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق ٹیکسلا میں خان پور کے نواحی علاقے بانڈی نے نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کردیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے خان پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق قتل ہونے والوں کی شناخت صدف اختر زوجہ شفاقت زمان، 9 سالہ ایمان شہزادی، 7 سالہ زرقہ اور 5 سالہ زینب کے ناموں سے ہوئی ۔ اہلِ علاقہ کے بیانات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قاتلوں کے خلاف کارروائی میں مزید مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :