ماہ رمضان کی آمد، فنکاروں نے روزہ رکھنے اور عبادات کی تیاری کرلی

اتوار 6 مئی 2018 14:30

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ماہ رمضان کی آمدکے ساتھ ہی ٹی وی‘ فلم‘ تھیٹر کے فنکاروں نے روزہ رکھنے اور عبادات کی تیاری کرلی‘ذرائع کے مطابق فلم کے لوگوں میں ہدایتکار الطاف حسین‘ محمد طارق بٹ‘ سنگیتا‘ اداکار مصطفی قریشی‘ سید نور‘ صائمہ‘ سلمیٰ‘ وینا ملک‘عارف لوہار‘ انور رفیع‘ سائرہ نسیم‘حمیرا ارشد‘ خالد بٹ‘جاویدرضوی‘ ناصرچنیوٹی‘نسیم وکی‘ افتخار ٹھاکر‘ قیصر پیا اور دیگر بہت سے فنکار اور گلوکار ماہ رمضان کا استقبال کرنے کیلئے بے چین ہیں‘ان کاکہنا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ بابرکت مہینہ ہماری زندگی میں فراہم کیا ہے کہ ہم ماہ رمضان کو زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں گے اور روزے رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :