نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن علی عارف وی آئی پی کلچرکاشکاربن گئے

ہاں میں بدمعاش ہوں، ڈسٹرک چئیرمین بلوچستان کا بیٹا ہوں۔جو کرنا ہے کر لو؛ نوجوان لڑکے کی نجی ٹی وی چینل کےاینکر کو دھمکی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 18:23

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مئی 2018ء) نجی ٹی وی کے اینکر پرسن علی عارف وی آئی پی کلچرکاشکاربن گئے۔ ہاں میں بدمعاش ہوں۔ ڈسٹرک چئیرمین بلوچستان کا بیٹا ہوں۔جو کرنا ہے کر لو؛ نوجوان لڑکے کی نجی ٹی وی چینل کےاینکر کو دھمکی۔وی آئی پی کلچرکا رحجان ہمارے ملک میں بہت زیادہ وہ گیا ہے۔اس وی آئی پی کلچر سے جہاں سینکڑوں شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اس وی آئی پی کلچر کی وجہ سے کئی جانیں بھی گئی ہیں۔

وی آئی پی کلچر کا شکار نجی ٹی وی چینل کے اینکر بھی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک طالب علم کو سر عام دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں کرولا میں سوار د ولڑکوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

(جاری ہے)

دو لڑکے رانگ وے پر آئے اور اینکر کو گالیاں بھی دیں۔جسے اینکر نے اپنے موبائل فون میں قید کر لیا۔

وائٹ کرولا میں بیٹھنے والے نوجوان دو لڑکوں نے اینکر علی عارف کا موبائل بھی توڑ دیا اور کہا کہ ہاں میں بد معاش ہوں۔ ڈسٹرک چئیرمین بلوچستان کا بیٹا ہوں۔جو کرنا ہے کر لو۔جنید خان کاکڑ نامی لڑکے نے یہ بھی کہا کہ کس میجر، کس کرنل کا تعارف کرواؤں۔ مذکورہ نوجوان کراچی میں ڈیفنس اتھارٹی ڈگری کالج کا طالبعلم ہے۔علی عارف نے اس حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بھی مختلف ٹویٹس میں ان لڑکوں کی نشاندہی کی۔

جب کہ دوسری طرف وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے شہر میں مبینہ طور پر بلوچستان کے سرکاری آفیسر کے بیٹے کی ون وے کی خلاف ورزی اور رنگین شیشے کی گاڑی چلانے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کر لی ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی نجوان کی یہ ویڈیو وائرل ہے۔جس کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔نوجوان کی دھمکیاں دینے کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے: