قومی اسمبلی ،ْ قائمہ کمیٹی برائے توانائی ،ْ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے عملدر آمد اور صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس(آج)ہونگے

اتوار 6 مئی 2018 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی ،ْ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے عملدر آمد اور برائے صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی کے الگ الگ اجلاس (آج)پیر کو ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس (آج )پیرکو دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین رانا افضل حسین ایم این اے کریں گے۔ اجلاس میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن پاکستان سٹیٹ آئل کے مختلف امورکے جائزہ لیاجائیگاجبکہ توانائی کے مختلف منصوبوں اور امور کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ دوسری جانب پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے عمل درآمد کا دو روزہ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں دو بجے ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر رانا محمدافضل ایم این اے کریں گے۔ اجلاس میں وزارت دفاع کے آڈٹ اعتراضات 2001-02 ء کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کوساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر افتخار الدین کریں گے۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کے مختلف امور پرغور کیاجائے گا۔