نواز حکومت ہویا پی ٹی آئی یا دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، قائم علی شاہ

اتوار 6 مئی 2018 19:11

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور عوام کو دھوکہ دینے اور مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والی نواز حکومت ہویا پی ٹی آئی یا دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی کیوں کہ پی پی عوامی جمہوری جماعت ہے ان کے وزیر اعلی کے دور حکومت میں عوام کوصحت تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے تھے خیرپور سول ہسپتال میں خیرپور پریس کلب کے صدر خان محمد اور پی ایف یو جے ایگزیکٹیو کونسل کے رکن صوفی اسحاق سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہاکہ میڈیا طاقتور ستون ہے جو جمہوریت کو پروان چڑھانے اور آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت رہی ہے خیرپور کے صحافیوں کی خدمات بھی قابل تحسین ہے اس موقع پر انہوں نے سول ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور انہیں درپیش مسائل سنی.اور خیرپور کیمرہ مین کے صدر جان محمد ناریجو کے والد پر حملے کے ملزمان کی فوری گرگتاری کی ہدایت کی�

(جاری ہے)