بہاول پور، چولستان ترقیاتی ادارہ میں ہونے والی غیر منصفانہ الاٹمنٹ کے خلاف چولستانیوں کا فرید گیٹ پراحتجاجی مظاہرہ

اتوار 6 مئی 2018 19:50

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) چولستان ترقیاتی ادارہ میں ہونے والی غیر منصفانہ الاٹمنٹ کے خلاف چولستانیوں کا فرید گیٹ پراحتجاجی مظاہرہ ،احتجاجی مظاہرے میںچولستانیوں نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے اس موقع پر چولستانی حاجی محمد علی ،شبیر حسین ،جام عبداللہ نمبردار ،محمد اسماعیل کونسلر و دیگر نے کہا کہ چولستان میں ہونے والی الاٹمنٹ غیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہے جس کو ہم چولستانی مسترد کرتے ہیں یہ الاٹمنٹ محض ایک سیاسی رشوت ہیں جس کی بنیاد پر حکمران آئندہ الیکشن میں اپنی سیٹیں پکی کروانا چاہتے ہیں یہ الاٹمنٹ الیکشن سے پہلے پری پول ریگنگ ہیںجس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لیتے ہوئے رکوانا چاہیے انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ کے خلاف بولنے اور چولستان ریونیو افسران کی مبینہ کرپشن کی نشاندھی کرنے پر ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور نائب تحصیلدار جان محمد نے اپنے خلاد نیب میں درخواست دینے والے چولستان اقبال شاہین کو اغوا کرواکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر نائب تحصیلدار اس کے بیٹے اور دیگر ملزمان کے خلاد تھانہ ڈیرواڑ میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی جان محمد کو معطل کیا گیا انہوں نے چیف جسٹس پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بوگس الاٹمنٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو رکوائیں اور ایم ڈی چولستان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے