سہیون،شدید گرمی اور ہیٹ سٹروکس مزید 4 زائرین جاں بحق،3 روز میں جاں بحق زائرین کی تعداد9 ہو گئی

اتوار 6 مئی 2018 20:30

․سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) سیہون میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروکس کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں آنے والے مزید 4 زائرین جاں بحق ہو گئے جس کے باعث 3 روز میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد9 ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوسر ے روز شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہیٹ سٹروکس کے باعث مزید 4 زائرین جاں بحق ہو گئے جس کے بعد 3 دن میں جاں بحق زائرین کی تعداد 9 ہو گئی ،انتظامیہ کے مطابق اموات ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم 3 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :