صدرمملکت ممنون حسین کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت

اختلاف کا اظہار تشدد کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے ،ْ بیان

اتوار 6 مئی 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) صدرمملکت ممنون حسین نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم برداشت معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ اختلاف کا اظہار تشدد کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے۔