پانچ سالہ کارکردگی پر فخر ہے، توفیق بٹ

اتوار 6 مئی 2018 21:20

گوجرانوالہ۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا ہے کہ عوام شیر کو ووٹ دینے کیلئے پرعزم اور پرُجوش ہیں۔خدمت کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھنے کیلئے آئندہ انتخابات کیلئے تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

الحمد اللہ آج ووٹ مانگتے ہوئے ہمارے سر دوسروں کی طرح شرم سے جھکے ہوئے نہیں ہیں۔ہمیں اپنی پانچ سالہ کارکردگی پر فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 64میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر لیگی کارکنان ،بلدیاتی نمائندگان سمیت اہلیان علاقہ نے ایم پی اے کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔