فیصل آباد،پیراڈائزاٹریم میںعیدکی خریداری کیلئے خواتین میلہ

اتوار 6 مئی 2018 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پیراڈائزاٹریم میںعیدکی خریداری کیلئے خواتین میلہ لگایا گیا جس میںفیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری سمیت معروف بانڈز نے بھی اپنے سٹال لگائے۔اس میلے میں خواتین اوربچوںکیلئے نئے ڈیزائن کے لباس۔جوتے۔آرائشی سامان۔ہینڈبیگ۔حجاب اورمعروف برانڈزکی مصنوعات رکھی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

فیصل آبادوومن چیمبرکی ممبرخواتین کی دستکاریوںسمیت ان کی تیارکردہ اشیاء بھی نمائش کیلئے رکھی گئیں تھیںجن میںخواتین نے گہری دلچسپی لی۔فیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سیکرٹری جنرل اقراء قدیرنے بتایا کہ خواتین چیمبرعورتوںکی دلچسپی کے تمام تہواروںمیں بھر پور شرکت کرے گا اوراس دوران کاروبارسے وابستہ خواتین کو اس چیمبرکی ممبرشپ لینے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ اس میلے کے ساتھ ہی عیداوررمضان کی خریداری شروع ہو گئی ہے ۔جس میںشہربھرکی خواتین گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔مزیدبرآںاس میںبچوںکی مصنوعات بھی رکھی گئی ہیںتاکہ خواتین ایک ہی جگہ پراپنی اوراپنے بچوںکی ضروریات کی خریداری کرسکیں۔