Live Updates

ملک دشمن قوتیں متحرک؛ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کے لیے کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

غیر ملکی قوتوں نے پاکستان میں مذہبی،سیاسی،لسانی اور صوبائیت پھیلانے کے لیے نوجوانوں پر کام شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 7 مئی 2018 13:36

ملک دشمن قوتیں متحرک؛ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کے لیے کیا منصوبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : ملک دشمن قوتیں متحرک ہو گئیں۔ پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کے لیے کیا منصوبہ بندی کی جا رہی ہے؟ رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آ گیا ہے۔پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے پلاننگ کی جا رہی ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال کے بعد مزید سیاسی رہنماؤں نے کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے ایسی کاروائیاں کر رہے ہیں۔اور دیگر سیاسی رہنماؤں عمران خان،نواز شریف اور آصف علی زرداری کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کچھ غیر ملکی قوتیں پاکستان کے اندر انتشار پھیلانا چاہ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اور صوبائی،لسانی ور مذہبی بنیادوں پر انتشار پھیلانے کے لیے نوجوانوں کو تیار کر رہی ہیں۔

اور اس مقصد کے لیے انہوں نے نوجوانوں پر کام شروع کر رکھا ہے۔مختلف مذہنی،علاقائی اور سیاسی جماعتوں کے اندر وہ یہ کام کر رہے ہیں ۔اور پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے مختلف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔باقاعدہ پلاننگ کے تحت پاکستان میں ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو جائے۔اس رپورٹ میں باقاعدہ را،این ڈی ایس،موساد اور سی آئی اے کا حوالہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے بہت جو لچھ لوگ بھاگ گئے تھے انہوں نے مختلف جگہوں پر موجود اپنے سلیپر سیلز سے رابطے کر کے یہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اس کے بعد اہم سیاسی اور مذہنی شخصیات کے سیکورٹی گارڈ بدلنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات