ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدیدمذمت

پیر 7 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدیدمذمت کی ہے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ پرحملہ کو انتہائی سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ پر حملہ سیکوریٹی کے حوالے سے بہت بڑا سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔ ہمیں اپنے دشمنوں سے چوکنا رہنا اور حملہ کے پس پردہ مقاصد تک پہنچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سول سوسائٹی کو باہم مل کرکردار ادا کرنا ہوگا۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تعلیم کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔