بھارتی پولیس نے میرواعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا

بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کے اہلکارکی خودکشی

پیر 7 مئی 2018 15:40

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی پولیس نے حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے نگین پولیس اسٹیشن سرینگر میں نظربند کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے مشترکہ حریت قیادت کی کال پر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جیسے ہی گھر سے نکل کر سول سیکریٹریٹ کی طرف مارچ شروع کیا تو انہیں بھارتی پولیس اہلکاروںنے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا ۔

(جاری ہے)

سیدعلی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کے خلاف مارچ کی کال دی تھی ۔ادھر بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی 182بٹالین کے ایک کانسٹیبل اودیش سنگھ نے اتوار کی شب سرینگر کے علاقے ہمہامہ میں واقع فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی ،جس سے جنوری 2007 ء سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 400 ہو گئی ہے۔