کراچی،سندھ میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

پیر 7 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سندھ میں شدید گرمی کے باعث قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جون تک تعطیلات ہوں گی۔ وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے موسم گرما کی چھٹیوں کی سمری منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیوں کی سمری وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے منظور کر لی ۔ سیکرٹری تعلیم اقبال درانی کے مطابق شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کا اطلاق صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :