حریت رہنمائوں اور تنظیموںکی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت
نہتے کشمیریوں کا قتل عام منصوبہ بند نسل کشیُ کا واضح ثبوت ہیں،اقوام عالم سے مداخلت کی اپیل
پیر 7 مئی 2018 15:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قوانین کے تحت انہیں حاصل کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
انہوںنے شہداء کی بلندی درجات اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔آغا حسن الموسوی نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری یونیورسٹی کے پروفیسرکی شہادت اقوام متحدہ کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔سینئر حریت رہنماء اوراتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا عباس انصاری نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوںکے قتل عام اور عام شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوںکشمیری قوم کی نسل کشی ُانتہائی افسوسناک ہے اور فورسز کی اس چنگیزیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ حریت رہنمائوںحریت رہنمائوںمحمد یاسین ملک ، قاضی احمد یاسر ، غلام محمد خان سوپوری ، فریدہ بہن جی ، یاسمین راجہ ، زمردہ حبیب،ظفر اکبربٹ محمد مصدق عادل ،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو، شبیر احمد ڈر، جاوید احمد میر،فردوس احمد شاہ اور امتیاز احمد ریشی نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی اوروائس آف وکٹمز کے کوارڈی نیٹر عبدالرئوف خان نے اپنے بیانات میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ، نیشنل فرنٹ،دختران ملت ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،سینٹر فار سوشل اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹیڈیز اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں محمد یاسین خان ،فاروق احمد ڈار ، اعجاز اوردیگرنے بھی اپنے بیانات میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیری عوام کو بھارت کے ظلم و تشدد اور قتل عام سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران گزشتہ دودنوں میںشوپیاں اور چھتہ بل میں کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سمیت 14کشمیری نوجوانوںکو شہید کر دیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.