رواں مالی سال کے ابتدائی10ماہ،فرنس آئل کی فروخت میں 27 فیصد کمی

پیر 7 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 11 فیصد اور 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گرمیوں کے آغاز سے بجلی کی طلب میں اضافہ کے تناظر میں فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس چلنے سے فرنس آئل کی کھپت اور فروخت بڑھنے کا امکان ہے ۔او ایم سیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں جولائی تا اکتوبر 2017 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطا 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا سبب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :