فلم ہوپ اور ہم کا نیا گانا اچھے بچے روتے نہیں ریلیز

پیر 7 مئی 2018 15:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کی فلم ہوپ اور ہم کا نیا گانا اچھے بچے روتے نہیں ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ہوپ اور ہم کا نیا گانا اچھے بچے روتے نہیں جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں اپنی آواز کا جادو سونو نگم نے جگایا ہے جبکہ اس کے بول سائوربھ ڈکشٹ نے لکھے ہیں ۔ گانے کو کمپوز روپرٹ فرنینڈس نے کیا ہے، فلم کی کاسٹ میں نصیر الدین شاہ، سونالی کلکرنی، عامر بشیر، ناوین کستوریا اور کبیر ساجد شامل ہیں۔ فلم 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :