پولیو مہم کے سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ

پیر 7 مئی 2018 16:30

پولیو مہم کے سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے،آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر مضبوط روابط کے تحت یقینی بنایا جائے جبکہ ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمہ داریاں دی جائیںاور حساس یوسیز میں تھانہ پولیس, پولیس کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔

علاوہ ازیںپولیو ڈراپس مہم کے دنوں میں ناصرف انٹیلی جینس کو مزید بڑھایا جائے بلکہ اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ, پکٹنگ کے مجموعی امور کو بھی مذید مؤثر بنایا جائے ۔ پولیو ڈراپس مہم پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :