ایف پی سی سی آئی کا وفد صدر غضنفر بلور کی سر براہی میں کل (8 مئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملا قا ت کرے گا

ْملاقات کے دوران وزیراعظم کو حالیہ قو می بجٹ (2018-19 ئ) سے متعلق مختلف مسائل سے آگا کیا جائے گا

پیر 7 مئی 2018 16:49

ایف پی سی سی آئی کا وفد صدر غضنفر بلور کی سر براہی میں کل (8 مئی) وزیر ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (ایف پی سی سی آئی) کا وفد صدر غضنفر بلور اور سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کی سر براہی میں کل (8 مئی 2018 ئ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملا قا ت کر کے حالیہ قو می بجٹ (2018-19 ئ) سے متعلق مختلف مسائل سے آگا ہ کر ے گا۔

(جاری ہے)

ان مسائل کو بیان کرتے ہو ئے چیئرمین بجٹ ایڈوائزی کو نسل سید مظہر علی ناصر نے حکومت سے اپیل کی کہ جی آئی ڈی سی سے متعلق پرانے معاملا ت کو جلد حل کیا جائے اور پرانی جمع شدہ جی آئی ڈی سی رقوم کو بھی موجودہ مدت ختم ہو نے سے پہلے حل کیا جائے ۔ ری فنڈ سے متعلق مسائل پر مظہر علی ناصر نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ تمام جمع شدہ ری فنڈ کلیمز کی ادائیگی کو بشمو ل فیڈرل اور لوکل ٹیکسز اور ڈیو ٹی تین مہینو ں کے دوران ادا کیا جائے تا کہ ایکسپورٹر کو مکمل دیوالیہ سے پچایا جاسکے۔