احسن اقبال کی صحت کا جائزہ لینے ،علاج معالجے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

پیر 7 مئی 2018 16:49

احسن اقبال کی صحت کا جائزہ لینے ،علاج معالجے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت کا جائزہ لینے اور علاج معالجے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے جس کے دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروق ، پروفیسر ڈاکٹر رانا ارشد اور پروفیسر ڈاکٹر علی رضا ہاشمی شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے آپریشن کے بعد احسن اقبال کی صحت کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے ۔