سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کے جسمانی ریمانڈ میں 17 مئی تک توسیع

پیر 7 مئی 2018 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) احتساب عدالتوں کے منتظم جج نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کے جسمانی ریمانڈ میں 17 مئی تک توسیع کر دی ۔ عدالت کو نیب حکام نے ملزمان سے اب تک کی جانے والی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کر دیا ۔ احتساب عدالت کے روبرو نیب حکام نے گرفتار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی اور جاوید قمر کو پیش کیا ۔

عدالت کو نیب حکام نے ملزمان سے اب تک کی جانے والی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایم سی ویسٹ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ۔ قبضے میں لیے گئے ریکارڈ سے ڈی ایم سی ویسٹ میں 600 جعلی ملازمین بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا جبکہ پٹرول کی مد میں دو کروڑ روپے کی ماہانہ کرپشن بھی سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ضلع غربی میں ٹھیکوں کی مد میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے شواہد بھی ملے ہیں ۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے دیگر 8 سے 10 ساتھیوں کو گرفتار کرنے اور ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا ۔ دوسری جانب ملزمان کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ میں استدعا کی مخالفت کی ۔ تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 17 مئی تک توسیع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :