تیزرفتار ٹرک کا موٹرسائیکل سے تصادم، 20سالہ نوجوان جاں بحق

پیر 7 مئی 2018 18:35

عارفوالہ۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) تیزرفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 20سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 147/EBکے نزدیک تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں جاویداقبال سکنہ بیلی دلاور شدید زخمی ہوگیا، اسے فوری طورپرطبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لایا جارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں زندگی کی بازی ہارگیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :