سینیٹ اجلاس، کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

پیر 7 مئی 2018 18:35

اسلام آباد۔ 07 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ایوان بالا میں کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی کی ہدایت پر ایوان بالا میں کوئٹہ کے قریب کان کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔