رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشدکی وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 19:32

ساہیوال۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی محمدا رشد ملک نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے محمد نوازشریف کی ٹیم کو ڈرا دھمکا کر ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں جن کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن پر کوئی مشکل وقت نہیں، ووٹ کا اختیار عوام کے پاس ہے اور وہ محمد نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ، 2018ء کے الیکشن میں وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑیگی اور انکا یہ خواب ہمیشہ کیلئے چکنا چور ہو جائیگا۔