لاہور،اہم شخصیات کی سروسز ہسپتال آمد وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی

پیر 7 مئی 2018 19:45

لاہور،اہم شخصیات کی سروسز ہسپتال آمد وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت ..
لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی‘ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر نوید حیات‘مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان‘ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک احمد علی‘سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے پیر کے روز سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔