حکومت پنجاب مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک

پیر 7 مئی 2018 20:05

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات مہیا کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ان کے سفر کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بھی بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کی وجہ سے مکمل طور پر موزوں گاڑیاں مسافر استعمال کر سکیں اور حادثات کا اندیشہ کم سے کم ہو۔ انہوں نے ان خیالات کاحاجی شاہ روڈ اٹک پر حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کیے جانے والے گاڑیوں کے معائنہ سنٹر(وکس) کے افتتاح کے مو قعہ پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک کے ہمراہ اس موقع پر اے ڈی سی فنانس میر محمد نواز اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔سنٹر انچارج اعزازخان نے بریفنگ دی۔