Live Updates

کوئٹہ، نوابزادہ شریف جوگیزئی کاخاران میں مزدورں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی نے گزشتہ روز خاران میں مزدورں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مزدورں کو شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے اور بلوچستان کے حالات خراب کرنے کا عمل قابل مذمت ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوراً کاروائی کرکے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف قوم پرست جماعت کی جانب سے پیدا ہونے والا خلا ہر حال میں پورا کرنے کی کوشیش کریگی قوم پرست جماعت نے کوئٹہ شہر سے اکثریتی نشستیں جیتی تھی لیکن کوئٹہ شہر کی فلاح و بہبود و ترقی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے آج پورے شہر میں کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے اس کے علاوہ سیوریج کا مسئلہ اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کریگا پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کا کہنا تھا کہ آج وہی قوم پرست عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشیش کرر رہے ہیں اور پھر کسی اور کے پیچھے کھڑے ھوکر قوم پرستی کا راگ آلاپ رہے ہیں کوئٹہ سٹی کے ایم این اے اور حکومت میں ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر جو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا اور رہی سہی کار قوم پرست جماعت کے مئیر نے پوری کردی ہے رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری سے الیکشن میں اتریں گے اس سلسلے میں جلد اعلی قیادت اور صوبائی صدر کو الیکشن مہم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے گی اس موقع پر مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور زیادہ سے زیادہ اپنے گھر کے افراد اور دوستوں اور الیکشن کے بارے میں آگاہ کرے ان کا کہنا تھا کہ پرامن ، ترقی یافتہ، پڑھا لکھا بلوچستان ہماری منزل ہے ماضی کی طرح ہم عوام کو صرف نعروں پر نہیں بلکہ حقیقی جدوجہد اور خدمت سے ثابت کریں گے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ھے جو نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا پارٹی سے کرپٹ عناصر کو نکالنے کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے کسی کو بھی پارٹی ڈسپلن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گے صوبائی صدر بلوچستان نے پورے صوبے میں پارٹی کو فعال کیا ہے پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے امیدوار کھڑے کریں گی اور تمام جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات