چیئرمین پی سی بی پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ہونیوالے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لئے انگلینڈ روانہ

پیر 7 مئی 2018 20:19

چیئرمین پی سی بی پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ہونیوالے ٹیسٹ میچ کو ..
لاہور۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین اگلے ہفتے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ،پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ 11 مئی سے شروع ہوگا،ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ہے جو پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلا جائیگا، چیئرمین پی سی بی انگلینڈ میں چند روز قیام کے بعد آئرلینڈ جائیں گے اور ڈبلن میں ہونے والے ٹیسٹ میں دیکھیں گے،نجم سیٹھی اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران وہاں کے کرکٹ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ملاقات میں آئرلینڈ اور پاکستان کی باہمی سیریز پر بھی بات چیت کریں گے اور انہیں پاکستان آکر سیریز کھیلنے کی دعوت دی جائے گی۔نجم سیٹھی اپنے دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے دوران پاک بھارت متنازع سیریز کیس پر وکلاء سے ملیں گے۔