پاورلومزاینڈویونگ کنٹریکٹرزویلفیئرایسوسی ایشن کا قیام،اظہارکاکاچیئرمین منتخب

صدرلیاقت علی، نائب صدرامجدحسین،جنرل سیکریٹری اسجدبھٹی، جوائنٹ سیکریٹری غلام عباس منتخب

پیر 7 مئی 2018 20:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) کراچی کے مختلف انڈسٹریل ایریازمیں قائم پاورلومزاینڈ ویونگ فیکٹریزکے کنٹریکٹرزکااہم ترین اجلاس نیوکراچی انڈسٹریل ایریامیں منعقدہوا،اجلاس میں متفقہ طورپر پاورلومزاینڈویونگ کنٹریکٹرزویلفیئرایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایاگیا،اس موقع پر سینئر رہنمااظہاراحمدکاکاکومتفقہ طورپر چیئرمین منتخب کیاگیاجبکہ لیاقت علی،امجد حسین،اسجدبھٹی،غلام عباس کو باالترتیب صدر،نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری اور محمدعمران، الطاف حسین، ریاست علی، قصورشاہ، گل ترین،شبیراحمد،اور ناصرکھرل کو اراکین ایگزیکٹیوکونسل منتخب کرلیاگیا۔