قصور، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری،42جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

پیر 7 مئی 2018 20:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،42جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں25قمار باز بھی شامل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ رات ایس پی انویسٹی گیشن قصور قدوس بیگ کی زیر نگرانی تھانہ بی ڈویژن،مصطفی آباد،کوٹرادھاکشن، الہٰ آباد،چھانگا مانگا،سٹی پتوکی اورصدر پھولنگر پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں کاروائیاں کیں، کاروائیوں کے دوران تین بدنام زمانہ جوئے کے اڈوں پر ریڈ کیے گئے جس کے نتیجہ میں 25قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی،اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران11ملزمان کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس ،177لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد کی،اسی طرح6 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے قبضہ سے ،پسٹل9ایم ایم 3عدد،پسٹل 30بور 4عدد اور2ریوالور برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :