صوبہ سندھ میں نیب قوانین میں تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت

جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث بینچ ٹوٹ گیا عدالت نے درخواستوں کی سماعت نئی بینچ کی تشکیل تک ملتوی کردی

پیر 7 مئی 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں صوبہ سندھ میں نیب قوانین میں تبدیلی سے متعلق پیر کو درخواست کی سماعت پیر کو ہوناتھی سماعت جسٹس منیب اخترکی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث نہ ہوسکی نیب قوانین کے متعلق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ جسٹس منیب اختراورجسٹس کے آغا پرمشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی بینچ ٹوٹ جانے کے باعث عدالت نے درخواستوں کی سماعت نئی بینچ کی تشکیل تک ملتوی کردی واضع رہے کہ نیب قوانین کی تبدیلی کیخلاف ایم کیوایم پاسبان اوردیگرنے آئینی درخواست دائرکررکھی ہے حکومت سندھ نے صوبائی محکموں اور افسران کیخلاف نیب کی کارروائی روکنے کیلئے نے اقانون بنایاہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کوکارروائیاں جاری رکھنے اور حکومت سندھ کومداخلت نہ کرنیکاحکم جاری کررکھاہے۔

#