حکومت نے شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالہ نہیں کیا، وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں‘ سینیٹر رحمن ملک

پیر 7 مئی 2018 22:16

حکومت نے شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالہ نہیں کیا، وزیر داخلہ احسن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالہ نہیں کیا، وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ فیض آباد دھرنے اور وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ الگ الگ واقعات ہیں، ایسے واقعات ہمیں مستقبل کے بارے میں وارننگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں برداشت کا کلچر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ حکومت نے شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالہ نہیں کیا، اس حوالہ سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔