حیدرآباد، راجپوتانہ ہسپتال کے ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کیخلاف ملازمین کا ہسپتال میں احتجاج ، نعرے بازی، توڑ پھوڑ

پیر 7 مئی 2018 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) حیدرآبادکے راجپوتانہ ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کیخلاف ملازمین نے ہسپتال میں احتجاج کیا ، نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ کی ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے راجپوتانہ ہسپتال میں ہسپتال میں کام کرنے والے نرس اور ڈاکٹرز بھی مشتعل ملازمین کے ساتھ شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں بلاجواز ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے، ہسپتال کی انتظامیہ یہ بتانے کو بھی تیار نہیں ہے کہ انہیں کس بناء پر ملازمتوں سے نکالا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ وہ برسوں سے ہسپتال میں کم تنخواہوں پر کام کررہے ہیں لیکن عید سے قبل ہمیں نوکریوں سے نکالنا زیادتی ہے۔ ہمارے بچے فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے۔ اگر ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ہم اپنے بچوں کے ہمراہ ہسپتال کے سامنے خود سوزی کرلیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اُدھر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم اور ہسپتال کا تمام عملہ جب کام نہیں کرے گا تو میں مسائل کیسے حل کروں گا۔ ہسپتال میں کافی عرصے سے گڑ بڑ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :