ڈی ایس پی چناب نگر کی تھانہ محمد والا میں کھلی کچہری

پیر 7 مئی 2018 22:54

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ڈی ایس پی چناب نگر صابر حسین نے لوگوں کے مسائل سننے کے لیے تھانہ محمد والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ ا ومحمد والامحمد افضل ایس آئی، انچارج چوکیات ، جملہ تفتیشی افسران اور علاقے کے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے دوران علاقے کے لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے۔

ڈی ایس پی چنا ب نگر صابر حسین نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے قیام کا مقصدبروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا تا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کے خلیج ختم ہو سکے ۔جولوگ دفتر نہیں آسکتے وہ اپنے مسائل کھلی کچہری میں آکر بتا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :