اداروں کی کارکردگی کوچیک کرنے کیلئے فرضی مشقوں کااہتمام

پیر 7 مئی 2018 22:56

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سول اینڈسیشن کورٹ وہاڑی(کچہری) میں کسی بھی ممکنہ نا گہانی صورتِ حال اور متعلقہ اداروں کے ریسپانس اور کارکردگی کو چیک کرنے کے لیے فرضی مشقوں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور مختلف سیکیورٹی ایجنسیز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئردانش خلیل کی ہدایت پر ریسکیو 1122کی ٹیم صرف ایک منٹ کے ریسپانس ٹائم سے موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت سے زخمی دہشت گردوں کو DHQہسپتال شفٹ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئردانش خلیل نے کہا کہ ریسکیو 1122کے جوان کسی بھی ناگہانی صورتِحال کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور وقت پڑنے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دیں گے۔اس موقع پرریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر عبدالحق صاحبزادہ، اسٹیشن کوآرڈینیٹرسجاد احمدناہرہ، میڈیا فوکل پرسن محمد عظیم ،میڈیا کوارڈینیٹر محمد طارق رشید بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :