تھیلی سیمیاکے علاج میں مکمل تعاون فراہم کیاجائے گا،کمشنرشہاب علی

پیر 7 مئی 2018 22:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) انسان کے دنیا میں آنے کااصل مقصد خدمت خلق اور دوسروں کے کام آنا ہے،خون کے امراض میں مبتلا ایسے مریض جوزندگی اور موت کی جنگ لڑرہے ہیںکی خدمت کی انسان کی روزمحشر نجات کاذریعہ بن سکتی ہے، ان خیالات کاا ظہار کمشنر پشاورڈویژن شہاب علی شاہ نے فرنٹیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تھیلی سیمیا سمیت دیگر امراض خون میں مبتلا مریضوں کوعلاج معالجے میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،قبل ازیں انہوں نے فرنٹیئرفائونڈیشن کی تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا وارڈکادورہ بھی کیا اور مریضوں سے ملے جبکہ لیبارٹری میں انتقال خون کے حوالے سے آگاہی حاصل کی،ایڈمنسٹریٹر فرنٹیئر فائونڈیشن ڈاکٹر فخرزمان نے انہیں اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی، اس موقع پر فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ 15 سال سے خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کو انتقال خون سمیت دیگر علاج معالجہ کی دیگر سہولیات فراہم کررہاہے، خون کی موروثی بیماریوں پرقابو پانے کیلئے ہمیں عوام کاتعاون درکارہے کیونکہ جب تک عوام میں شعور اجاگرنہیں ہوگاہم اپنی جدوجہدمیں کامیاب نہیںہوسکتے، تقریب کے اختتام پر کمشنر پشاورشہاب علی شاہ کی قیادت میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے واک بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :