شہری بازاروں میں فروخت ہونے والی مضر صحت اشیاء اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کریں، ڈ اکٹر عبدالوہاب ودھو

پیر 7 مئی 2018 23:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیا قت یو نیو رسٹی اسپتا ل حیدرآباد و جا مشورو ڈ اکٹر عبدالوہاب ودھو نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے پیش نظر عوام الناس گرمی کے دوران بازاروں میں فروخت ہونے والی مضر صحت اشیاء اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے پرہیز کریں اور شدید دھوپ میں ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کریں جبکہ براہ راست دھوپ سے بچنے کیلئے سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

وہ اپنے آفس میں شہریوں کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اینڈ ڈوپلمنٹ ایل یو ایچ حیدر آباد و جامشورو عبدالستار جتوئی ،اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر نعیم ضیاء میمن ،ڈاکٹر اکبر لاکھانی ، ڈاکٹر شوکت علی لاکھواور دیگر موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈ اکٹر عبدالوہاب ودھو نے وفد کو بتا یاکہ حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار میں گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی ہیٹ اسٹروک کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے ہم نے قبل از وقت لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتا ل حیدرآباد و جامشورو میںایئر کنڈیشن ہیٹ اسٹروک یو نٹس قائم کر کے بڑی تعداد میں ڈرپس اور انجکشن سمیت دیگر ضروری سامان اور ادویات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شوکت علی لاکھو کو سول اسپتال حیدرآباد اور جامشورواسپتال کیلئے ڈاکٹر نیاز حسین ببر کو ہیٹ اسٹروک فوکل پرسن مقرر کردیا ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ مریضوں کی بہتر طور پر طبی امداد اور دیکھ بھال ہوسکے انہوں نے مزید بتا یاکہ اسپتال میں فوری طور پر ایمر جنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹر ز و لیڈ ی ڈ اکٹر ز ،نر سز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ مریضوں کو فوری طبی امداد د ینے کیلئے وافرتعداد میں ڈرپس ، کینو لا ،ادویات انجکشن اور دیگر ضروری اشیاء کے ساتھ سا تھ ڈاکٹر ز و لیڈ ی ڈ اکٹر ز ،نر سز اور پیر امیڈ یکل اسٹاف کی ڈیو ٹیا ں لگا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :