وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، چودھری محمد طفیل

پیر 7 مئی 2018 23:30

چیچہ وطنی۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری چودھری محمد طفیل جٹ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، ایسے عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے جو تشدد کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں، مخالفین مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیںکیونکہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں جھوٹ منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے گرفتار ملزم سے ہر پہلو سے تفتیش کی جائے تا کہ اس سانحہ میں چھپے عناصر کو بے نقاب کیا جاسکے جو لوگوں کو اکسا کر اپنے سیاسی مخالفین پر حملے کرواتے ہیں۔