کوئٹہ،محکمہ تعمیرات ومواصلات میں جعلی بھرتیاں کیس

سابق سیکشن آفیسر سمیت اے جی آفس اور محکمہ تعمیرات کی21 افسران کے خلاف ریفرنس دائرکردیا گیا

پیر 7 مئی 2018 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) محکمہ تعمیرات ومواصلات میں جعلی بھرتیاں کیس میں سابق سیکشن آفیسر سمیت اے جی آفس اور محکمہ تعمیرات کی21 افسران کے خلاف ریفرنس دائرکردیا گیا نیب نے سابق سیکشن آفیسر افتخار احمد سمیت محکمہ محکمہ تعمیرات ومواصلات بلوچستان اور اکائونٹنٹ جنرل آ فس کی21 افسران کے خلاف دوسرا ضمنی ریفرنس دائر کردیا ریفرنس میں نا مزدملزمان پر قومی خزا نے کو 15کروڑ 19لاکھ 86ہزار روپے کا نقصان پہنچا نے کا الزام ہے ملزمان نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں مجموعی طور پر 282ملازمین غیر قانونی طورپر بھر تی کییجن کی تنخواہوں کی مد میں قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :