اسلام آباد، اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کا اعلیٰ سطحی بیورو کریسی میں تقرری و تبادلے

پیر 7 مئی 2018 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) اسٹبلیشمنٹ ڈویژن نے اعلیٰ سطحی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے جس میں سوموار کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کو گریڈ 22میں ترقی دیتے ہوئے انہیں بطور ڈائر یکٹر جنرل انٹی جنس بیورو،پی ایس پی کے گریڈ 22 کے افسر محمد خالق داد کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں بطور کمانڈنٹ ،پاکستان کسٹم کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر محمد طارق کو ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ڈویژن اور پاس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر اعجاز منیرکو گریڈ 22 میں ترقی دیتے ہوئے کو بطور سیکرٹری ایوی ایشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :