بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کے چرچے

دلہن کے لباس میں ملبوس سونم کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 مئی 2018 14:11

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کے چرچے
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مئی 2018ء) : بالی وڈ کے اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر تو ہو ہی رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، شوبز مداحوں کی نظریں سونم کپور کی شادی اور ان کی شادی میں آئے بالی وڈ کے معروف ستاروں پر ٹکی ہوئی ہیں۔ دو روز قبل سونم کپور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس کے بعد گذشتہ روز سنگیت کی رسم کا انعقاد کیا گیا۔

مہندی اور سنگیت میں سونم کپور نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بالی وڈ کے گانوں پر رقص کیا۔

سونم کپور کی شادی میں کرینہ کپور، سیف علی خان ، کرشمہ کپور ،

بونی کپور، خوشی کپور، جھانوی کپور،

رانی مکھرجی ، جیکولین، ارجن کپور سمیت معروف بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی اور تقریبات کو چار چاند لگا دئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اب سونم کپور کی دلہن کے لباس میں ملبوس تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، سُرخ اور سنہرے رنگ سے بنے اس لباس میں سونم کپور بلا شُبہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سونم کپور کی ''دلہن لُک'' کو خاصا پسند کیا جا رہا ہے۔

بالی ووڈ کی فیشن آئکن سمجھی جانی والی اداکارہ سونم کپور نے مہندی اور سنگیت کے پروگرام میں الگ ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ رخصتی کے وقت کسی اور ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سونم کپور کے لیے عروسی جوڑا ان کی دوست ڈیزائنر نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کہ سونم کپور اور ان کے خاندان کی جانب سے دی جانے والی شادی کی پارٹی میں وہ برطانوی فیشن ہاؤس رالف اینڈ روسو کا تیار کردہ لباس زیب تن کریں گی۔

خیال رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات مین ان کے والد انیل کپور نے بھنگڑا ڈالا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،جن میں بیٹی کی شادی پر انیل کپور کی خوشی دیدنی تھی۔ انسٹاگرام پر سونم کی شادی کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ پر ان کی مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیںجن میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔