سندھ کے شہروں کو شدید لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلانے کے لئے وفاقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

منگل 8 مئی 2018 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے شہروں کو شدید لوڈشیڈنگ کی اذیت سے نجات دلانے کے لئے وفاقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وزیر داخلہ پر حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام اور سیاسی اکابرین کے تحفظ کی ذمہ داری کون لے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ہو یا بدین وہاں پر شدید لوڈشیڈنگ ہے، بچے نہ سو پاتے ہیں نہ سکول جاسکتے ہیں، وہاں پر قیامت کا سماں ہے، حکومت کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔